قُضاۃ 17:21-18
قُضاۃ 17:21-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُنہُوں نے کہا، ”بچے ہُوئے بنی بِنیامین کے لوگوں کے لیٔے مِیراث ضروُری ہے تاکہ اِسرائیل کا ایک قبیلہ نابود نہ ہو جائے۔ ہم اُنہیں اَپنی بیٹیاں نہیں بیاہ سکتے کیونکہ ہم اِسرائیلیوں نے یہ قَسم کھائی ہے: ’وہ شخص ملعُون ہو، جو اَپنی بیٹی کسی بِنیامینی کو دے۔‘
قُضاۃ 17:21-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لازم ہے کہ اُنہیں اُن کا موروثی علاقہ واپس مل جائے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ بالکل مٹ جائیں۔ لیکن ہم اپنی بیٹیوں کی اُن کے ساتھ شادی نہیں کرا سکتے، کیونکہ ہم نے قَسم کھا کر اعلان کیا ہے، ’جو اپنی بیٹی کا رشتہ بن یمین کے کسی مرد سے باندھے گا اُس پر اللہ کی لعنت ہو‘۔“
قُضاۃ 17:21-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
سو اُنہوں نے کہا کہ بنی بِنیمِین کے باقِی ماندہ لوگوں کے لِئے مِیراث ضرُوری ہے تاکہ اِسرائیلؔ میں سے ایک قبِیلہ مِٹ نہ جائے۔ تَو بھی ہم تو اپنی بیٹِیاں اُن کو بیاہ نہیں سکتے کیونکہ بنی اِسرائیل نے یہ کہہ کر قَسم کھائی تھی کہ جو کوئی بِنیمِینی کو بیٹی دے وہ ملعُون ہو۔