یسعیاہ 6:62-7
یسعیاہ 6:62-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یروشلیمؔ، مَیں نے تیری دیواروں پر نگہبان مُقرّر کئے ہیں؛ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ تُم جو یَاہوِہ کو پُکارتے رہتے ہو، خاموش نہ بیٹھو، اَور جَب تک وہ یروشلیمؔ کو قائِم کرکے اُسے ساری دُنیا میں تعریف کے قابل نہ بنادے۔ تَب تک تُم بھی خُدا کو آرام نہ لینے دو۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 62یسعیاہ 6:62-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے یروشلم، مَیں نے تیری فصیل پر پہرے دار لگائے ہیں جو دن رات آواز دیں۔ اُنہیں ایک لمحے کے لئے بھی خاموش رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ اے رب کو یاد دلانے والو، اُس وقت تک نہ خود آرام کرو، نہ رب کو آرام کرنے دو جب تک وہ یروشلم کو از سرِ نو قائم نہ کر لے۔ جب پوری دنیا شہر کی تعریف کرے گی تب ہی تم سکون کا سانس لے سکتے ہو۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یسعیاہ 62