یسعیاہ 7:61-8
یسعیاہ 7:61-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میرے لوگ اَپنی خجالت کے عوض دُگنا مال پائیں گے اَور اَپنی رُسوائی کے بدلے تُم اَپنی مِیراث میں خُوش ہو جاؤگے۔ اَور اِس طرح اَپنی سرزمین میں دوگنی مِیراث پاؤگے، تُمہیں اَبدی خُوشی حاصل ہوگی۔ ”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛ اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گا اَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔
یسعیاہ 7:61-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تمہاری شرمندگی نہیں رہے گی بلکہ تم عزت کا دُگنا حصہ پاؤ گے، تمہاری رُسوائی نہیں رہے گی بلکہ تم شاندار حصہ ملنے کے باعث شادیانہ بجاؤ گے۔ کیونکہ تمہیں وطن میں دُگنا حصہ ملے گا، اور ابدی خوشی تمہاری میراث ہو گی۔ کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مجھے انصاف پسند ہے۔ مَیں غارت گری اور کج رَوی سے نفرت رکھتا ہوں۔ مَیں اپنے لوگوں کو وفاداری سے اُن کا اجر دوں گا، مَیں اُن کے ساتھ ابدی عہد باندھوں گا۔
یسعیاہ 7:61-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُمہاری خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا۔ وہ اپنی رُسوائی کے بدلے اپنے حِصّہ سے خُوش ہوں گے۔ پس وہ اپنے مُلک میں دو چند کے مالِک ہوں گے اور اُن کو ابدی شادمانی ہو گی۔ کیونکہ مَیں خُداوند اِنصاف کو عزِیز رکھتا ہُوں اور غارت گری اور ظُلم سے نفرت کرتا ہُوں۔ سو مَیں سچّائی سے اُن کے کاموں کا اجر دُوں گا اور اُن کے ساتھ ابدی عہد باندُھوں گا۔