یسعیاہ 3:61-4
یسعیاہ 3:61-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔ تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛ اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔ اَز سرِ نَو بسائیں گے۔
یسعیاہ 3:61-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور صیون کے سوگواروں کو دلاسا دے کر راکھ کے بجائے شاندار تاج، ماتم کے بجائے خوشی کا تیل اور شکستہ روح کے بجائے حمد و ثنا کا لباس مہیا کروں۔ تب وہ ’راستی کے درخت‘ کہلائیں گے، ایسے پودے جو رب نے اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے لگائے ہیں۔ وہ قدیم کھنڈرات کو از سرِ نو تعمیر کر کے دیر سے برباد ہوئے مقاموں کو بحال کریں گے۔ وہ اُن تباہ شدہ شہروں کو دوبارہ قائم کریں گے جو نسل در نسل ویران و سنسان رہے ہیں۔
یسعیاہ 3:61-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔ تب وہ پُرانے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کریں گے اور قدِیم وِیرانِیوں کو پِھر بنا کریں گے اور اُن اُجڑے شہروں کی مرمّت کریں گے جو پُشت در پُشت اُجاڑ پڑے تھے۔