یسعیاہ 6:6-7 - Compare All Versions

یسعیاہ 6:6-7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

پھر اُن میں سے ایک سرافیم دست پناہ کی مدد سے مذبح پر سے ایک جلتا ہُوا اَنگارا اَپنے ہاتھ میں لیتے ہُوئے میری طرف اُڑ کر آیا۔ اُس نے اُس سے میرے مُنہ کو چھُوا اَور کہا، ”دیکھ، اِس نے تیرے لبوں کو چھُوا ہے؛ تیری بدکاری دُور ہُوئی اَور تیرے گُناہ کا کفّارہ ہو گیا۔“

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 6 UCV

یسعیاہ 6:6-7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

تب سرافیم فرشتوں میں سے ایک اُڑتا ہوا میرے پاس آیا۔ اُس کے ہاتھ میں دمکتا کوئلہ تھا جو اُس نے چمٹے سے قربان گاہ سے لیا تھا۔ اِس سے اُس نے میرے منہ کو چھو کر فرمایا، ”دیکھ، کوئلے نے تیرے ہونٹوں کو چھو دیا ہے۔ اب تیرا قصور دُور ہو گیا، تیرے گناہ کا کفارہ دیا گیا ہے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 6 URDGVU

یسعیاہ 6:6-7 URD (کِتابِ مُقادّس)

اُس وقت سرافِیم میں سے ایک سُلگا ہُؤا کوئلہ جو اُس نے دست پناہ سے مذبح پر سے اُٹھا لِیا اپنے ہاتھ میں لے کر اُڑتا ہُؤا میرے پاس آیا۔ اور اُس سے میرے مُنہ کو چُھؤا اور کہا دیکھ اِس نے تیرے لبوں کو چُھؤا۔ پس تیری بدکرداری دُور ہُوئی اور تیرے گُناہ کا کفّارہ ہو گیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 6 URD