یسعیاہ 6:58-7 - Compare All Versions
یسعیاہ 6:58-7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
”روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں: کہنا اِنصافی کی زنجیروں توڑی جایٔیں جُوئے کی رسّیاں کھول دی جایٔیں، مظلوموں کو آزاد کیا جائے اَور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟ کیا وہ یہ نہیں کہ اَپنی روٹی میں بھُوکوں کو شریک کرے اَور مارے مارے پھرتے ہُوئے مسکینوں کو آسرا دے جَب کسی کو ننگا دیکھے تو اُسے کپڑے پہنائے، اَور اَپنے ہم جنس سے روپوشی نہ کرے۔
یسعیاہ 6:58-7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ جو روزہ مَیں پسند کرتا ہوں وہ فرق ہے۔ حقیقی روزہ یہ ہے کہ تُو بےانصافی کی زنجیروں میں جکڑے ہوؤں کو رِہا کرے، مظلوموں کا جوا ہٹائے، کچلے ہوؤں کو آزاد کرے، ہر جوئے کو توڑے، بھوکے کو اپنے کھانے میں شریک کرے، بےگھر مصیبت زدہ کو پناہ دے، برہنہ کو کپڑے پہنائے اور اپنے رشتے دار کی مدد کرنے سے گریز نہ کرے!
یسعیاہ 6:58-7 URD (کِتابِ مُقادّس)
کیا وہ روزہ جو مَیں چاہتا ہُوں یہ نہیں کہ ظُلم کی زنجِیریں توڑیں اور جُوئے کے بندھن کھولیں اور مظلُوموں کو آزاد کریں بلکہ ہر ایک جُوئے کو توڑ ڈالیں؟ کیا یہ نہیں کہ تُو اپنی روٹی بُھوکوں کو کِھلائے اور مِسکِینوں کو جو آوارہ ہیں اپنے گھر میں لائے اور جب کِسی کو ننگا دیکھے تو اُسے پہنائے اور تُو اپنے ہم جِنس سے رُوپوشی نہ کرے؟