یسعیاہ 14:52-15 - Compare All Versions

یسعیاہ 14:52-15 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

جِس طرح بہت سے لوگ اُسے دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے کیونکہ اُس کی شکل و صورت بگڑ کر بالاتر ہو گئی اَور اُس کی شکل اِنسانی مُشابَہت سِی نہ رہ گئی تھی اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی، اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔ کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی، اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 52 UCV

یسعیاہ 14:52-15 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

تجھے دیکھ کر بہتوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ کیونکہ اُس کی شکل اِتنی خراب تھی، اُس کی صورت کسی بھی انسان سے کہیں زیادہ بگڑی ہوئی تھی۔ لیکن اب بہت سی قومیں اُسے دیکھ کر ہکا بکا ہو جائیں گی، بادشاہ دم بخود رہ جائیں گے۔ کیونکہ جو کچھ اُنہیں نہیں بتایا گیا اُسے وہ دیکھیں گے، اور جو کچھ اُنہوں نے نہیں سنا اُس کی اُنہیں سمجھ آئے گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 52 URDGVU

یسعیاہ 14:52-15 URD (کِتابِ مُقادّس)

جِس طرح بُہتیرے تُجھ کو دیکھ کر دنگ ہو گئے (اُس کا چِہرہ ہر ایک بشر سے زائِد اور اُس کا جِسم بنی آدمؔ سے زِیادہ بِگڑ گیا تھا)۔ اُسی طرح وہ بُہت سی قَوموں کو پاک کرے گا۔ اور بادشاہ اُس کے سامنے خاموش ہوں گے کیونکہ جو کُچھ اُن سے کہا نہ گیا تھا وہ دیکھیں گے اور جو کُچھ اُنہوں نے سُنا نہ تھا وہ سمجھیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 52 URD