یسعیاہ 9:46-11
یسعیاہ 9:46-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِبتدائی زمانہ کی باتیں یاد کرو جو قدیم ہی سے ہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور کویٔی دُوسرا نہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور مُجھ سا کویٔی نہیں۔ میں اِبتدا ہی سے اَنجام کی خبر دیتا ہُوں، اَور قدیم وقتوں ہی سے وہ باتیں بتاتا آیا ہُوں جو اَب تک وقوع میں نہیں آئیں۔ اَور کہتا ہُوں، ’میرا مقصد قائِم رہے گا، اَور مَیں اَپنی ساری مرضی پُوری کروں گا۔‘ میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔
یسعیاہ 9:46-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جو کچھ ازل سے پیش آیا ہے اُسے یاد رکھو۔ کیونکہ مَیں ہی رب ہوں، اور میرے سوا کوئی اَور نہیں۔ مَیں ہی رب ہوں، اور میری مانند کوئی نہیں۔ مَیں ابتدا سے انجام کا اعلان، قدیم زمانے سے آنے والی باتوں کی پیش گوئی کرتا آیا ہوں۔ اب مَیں فرماتا ہوں کہ میرا منصوبہ اٹل ہے، مَیں اپنی مرضی ہر لحاظ سے پوری کروں گا۔ مشرق سے مَیں شکاری پرندہ بُلا رہا ہوں، دُوردراز ملک سے ایک ایسا آدمی جو میرا منصوبہ پورا کرے۔ دھیان دو، جو کچھ مَیں نے فرمایا وہ تکمیل تک پہنچاؤں گا، جو منصوبہ مَیں نے باندھا وہ پورا کروں گا۔
یسعیاہ 9:46-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہ مَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں۔ مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔ جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوں اور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوع میں نہیں آئِیں بتاتا ہُوں اور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گی اور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔ جو مشرِق سے عُقاب کو یعنی اُس شخص کو جو میرے اِرادہ کو پُورا کرے گا دُور کے مُلک سے بُلاتا ہُوں۔ مَیں ہی نے یہ کہا اور مَیں ہی اِس کو وُقُوع میں لاؤُں گا۔ مَیں نے اِس کا اِرادہ کِیا اور مَیں ہی اِسے پُورا کرُوں گا۔