یسعیاہ 11:45-12 - Compare All Versions
یسعیاہ 11:45-12 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
رب جو اسرائیل کا قدوس اور اُسے تشکیل دینے والا ہے فرماتا ہے، ”تم کس طرح میرے بچوں کے بارے میں میری پوچھ گچھ کر سکتے ہو؟ جو کچھ میرے ہاتھوں نے بنایا اُس کے بارے میں تم کیسے مجھے حکم دے سکتے ہو؟ مَیں ہی نے زمین کو بنا کر انسان کو اُس پر خلق کیا۔ میرے اپنے ہاتھوں نے آسمان کو خیمے کی طرح اُس کے اوپر تان لیا اور مَیں ہی نے اُس کے ستاروں کے پورے لشکر کو ترتیب دیا۔
یسعیاہ 11:45-12 URD (کِتابِ مُقادّس)
خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سے پُوچھو گے؟ کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کی بابت مُجھے حُکم دو گے؟ مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔
یسعیاہ 11:45-12 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
”یَاہوِہ، اِسرائیل کے قُدُّوس اَور خالق یُوں فرماتے ہیں کیا تُم آنے والی چیزوں کے متعلّق مُجھ سے دریافت کروگے، کیا تُم میرے بچّوں کے متعلّق مُجھ سے سوال کروگے، یا میرے ہاتھوں کے کام کے متعلّق مُجھے حُکم دوگے؟ مَیں نے ہی زمین بنائی اَور اُس پر نَوع اِنسانی کو پیدا کیا۔ میرے اَپنے ہاتھوں نے افلاک کو تانا؛ اَور اجرامِ فلکی کو مرتّب کیا۔