یسعیاہ 2:42-3 - Compare All Versions

یسعیاہ 2:42-3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

وہ نہ تو چیخے گا، نہ چلّائے گا، گلیوں میں اُس کی آواز سنائی نہیں دے گی۔ نہ وہ کچلے ہوئے سرکنڈے کو توڑے گا، نہ بجھتی ہوئی بتی کو بجھائے گا۔ وفاداری سے وہ انصاف قائم کرے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 42 URDGVU

یسعیاہ 2:42-3 URD (کِتابِ مُقادّس)

وہ نہ چِلاّئے گا اور نہ شور کرے گا اور نہ بازاروں میں اُس کی آواز سُنائی دے گی۔ وہ مسلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گا اور ٹمٹاتی بتّی کو نہ بُجھائے گا۔ وہ راستی سے عدالت کرے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 42 URD

یسعیاہ 2:42-3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

وہ نہ چِلّایٔے گا نہ پُکارے گا، نہ بازاروں میں اَپنی آواز بُلند کرےگا۔ وہ کُچلے ہُوئے سَرکنڈے کو نہ توڑے گا، نہ ٹمٹماتے ہُوئے دئیے کو بُجھائے گا۔ وہ سچّائی سے عدالت کرےگا؛

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 42 UCV