یسعیاہ 28:40-29 - Compare All Versions

یسعیاہ 28:40-29 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہیں، تمام زمین کے خالق۔ وہ نہ تھکتے ہیں نہ ماندہ ہوتے ہیں، اَور اُن کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔ وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتے ہیں اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 UCV

یسعیاہ 28:40-29 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

کیا تجھے معلوم نہیں، کیا تُو نے نہیں سنا کہ رب لازوال خدا اور دنیا کی انتہا تک کا خالق ہے؟ وہ کبھی نہیں تھکتا، کبھی نڈھال نہیں ہوتا۔ کوئی بھی اُس کی سمجھ کی گہرائیوں تک نہیں پہنچ سکتا۔ وہ تھکے ماندوں کو تازگی اور بےبسوں کو تقویت دیتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 URDGVU

یسعیاہ 28:40-29 URD (کِتابِ مُقادّس)

کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔ وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 URD