یسعیاہ 2:40 - Compare All Versions
یسعیاہ 2:40 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
یروشلیمؔ کے ساتھ نرمی سے بات کرو، اَور اُس سے پُکار کر کہو کہ اُس کی مشقّت کی مُدّت ختم ہو چُکی ہے، اُس کے گُناہ کا کفّارہ اَدا کر دیا گیا ہے۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اَپنے سَب گُناہوں کا دوچند بدلہ پا لیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 UCVیسعیاہ 2:40 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
نرمی سے یروشلم سے بات کرو، بلند آواز سے اُسے بتاؤ کہ تیری غلامی کے دن پورے ہو گئے ہیں، تیرا قصور معاف ہو گیا ہے۔ کیونکہ تجھے رب کے ہاتھ سے تمام گناہوں کی دُگنی سزا مل گئی ہے۔“
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 URDGVUیسعیاہ 2:40 URD (کِتابِ مُقادّس)
یروشلیِم کو دِلاسا دو اور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِن جو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے۔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤا اور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سب گُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 40 URD