یسعیاہ 1:4-2
یسعیاہ 1:4-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُس وقت سات عورتیں ایک مَرد کو پکڑکر کہیں گی، ہم خُود، ”اَپنا ہی کھانا کھایٔیں گی اَور اَپنے ہی کپڑے پہنیں گے؛ تُم ہمیں صِرف اَپنے نام سے وابستہ رہنے دو، تاکہ ہماری رُسوائی نہ ہونے پایٔے!“ اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔
یسعیاہ 1:4-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تب سات عورتیں ایک ہی مرد سے لپٹ کر کہیں گی، ”ہم سے شادی کریں! بےشک ہم خود ہی روزمرہ کی ضروریات پوری کریں گی، خواہ کھانا ہو یا کپڑا۔ لیکن ہم آپ کے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمندگی دُور ہو جائے۔“ اُس دن جو کچھ رب پھوٹنے دے گا وہ شاندار اور جلالی ہو گا، ملک کی پیداوار بچے ہوئے اسرائیلیوں کے لئے فخر اور آب و تاب کا باعث ہو گی۔
یسعیاہ 1:4-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس وقت سات عَورتیں ایک مَرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔ تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شان دار ہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِئے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔