یسعیاہ 18:38-20
یسعیاہ 18:38-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ قبر آپ کی سِتائش نہیں کر سکتی، اَور موت آپ کی تعریف کے نغمہ نہیں گا سکتی؛ جو پاتال میں اُترگئے وہ آپ کی سچّائی کی اُمّید نہیں رکھ سکتے۔ زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی آپ کی سِتائش کریں گے، جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛ والدین اَپنے بچّوں سے آپ کی وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔ یَاہوِہ مُجھے نَجات دیں گے، اِس لیٔے ہم عمر بھر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تار والے سازوں کے ساتھ نغمہ سرائی کریں گے۔
یسعیاہ 18:38-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ پاتال تیری حمد و ثنا نہیں کرتا، اور موت تیری ستائش میں گیت نہیں گاتی، زمین کی گہرائیوں میں اُترے ہوئے تیری وفاداری کے انتظار میں نہیں رہتے۔ نہیں، جو زندہ ہے وہی تیری تعریف کرتا، وہی تیری تمجید کرتا ہے، جس طرح مَیں آج کر رہا ہوں۔ پشت در پشت باپ اپنے بچوں کو تیری وفاداری کے بارے میں بتاتے ہیں۔ رب مجھے بچانے کے لئے تیار تھا۔ آؤ، ہم عمر بھر رب کے گھر میں تاردار ساز بجائیں۔“
یسعیاہ 18:38-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس لِئے کہ پاتال تیری سِتایش نہیں کر سکتا اور مَوت سے تیری حمد نہیں ہو سکتی۔ وہ جو گور میں اُترنے والے ہیں تیری سچّائی کے اُمّیدوار نہیں ہو سکتے۔ زِندہ ہاں زِندہ ہی تیری سِتایش کرے گا۔ جَیسا آج کے دِن مَیں کرتا ہُوں۔ باپ اپنی اَولاد کو تیری سچّائی کی خبر دے گا۔ خُداوند مُجھے بچانے کو تیّار ہے۔ اِس لِئے ہم اپنے تاردار سازوں کے ساتھ عُمر بھر خُداوند کے گھر میں سرُود خوانی کرتے رہیں گے۔