یسعیاہ 3:35-4 - Compare All Versions
یسعیاہ 3:35-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
کمزور ہاتھوں کو تقویّت دو، ناتواں گھٹنوں کو مضبُوط کرو؛ خوفزدہ دِلوں سے کہہ دو، ”ہمّت سے کام لو، ڈرو نہیں تمہارا خُدا آئے گا، وہ بدلہ لینے کے لیٔے؛ جزا اَور سزا لے کر، تُمہیں نَجات دینے آئے گا۔“
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 35 UCVیسعیاہ 3:35-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
نڈھال ہاتھوں کو تقویت دو، ڈانواں ڈول گھٹنوں کو مضبوط کرو! دھڑکتے ہوئے دلوں سے کہو، ”حوصلہ رکھو، مت ڈرو۔ دیکھو، تمہارا خدا انتقام لینے کے لئے آ رہا ہے۔ وہ ہر ایک کو جزا و سزا دے کر تمہیں بچانے کے لئے آ رہا ہے۔“
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 35 URDGVUیسعیاہ 3:35-4 URD (کِتابِ مُقادّس)
کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔ اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہِمّت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے۔ ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
یسعیاہ 35 URD