یسعیاہ 16:28-17
یسعیاہ 16:28-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں صِیّونؔ میں ایک پتّھر رکھوں گا، ایک آزمودہ پتّھر، ایک محکم بُنیاد کے لیٔے کونے کے سِرے کا قیمتی پتّھر، جو کویٔی ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔ مَیں اِنصاف کو پیمائشی جریب اَور راستی کو ساہول کی ڈوری بناؤں گا؛ اولے تمہاری جھُوٹ کی پناہ گاہ کو بہا لے جایٔیں گے، اَور تمہارے چھُپنے کی جگہ زیرِ آب ہو جائے گی۔
یسعیاہ 16:28-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے جواب میں رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”دیکھو، مَیں صیون میں ایک پتھر رکھ دیتا ہوں، کونے کا ایک آزمودہ اور قیمتی پتھر جو مضبوط بنیاد پر لگا ہے۔ جو ایمان لائے گا وہ کبھی نہیں ہلے گا۔ انصاف میرا فیتہ اور راستی میری ساہول کی ڈوری ہو گی۔ اِن سے مَیں سب کچھ پرکھوں گا۔ اولے اُس جھوٹ کا صفایا کریں گے جس میں تم نے پناہ لی ہے، اور سیلاب تمہاری چھپنے کی جگہ اُڑا کر اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔
یسعیاہ 16:28-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔ دیکھو مَیں صِیُّون میں بُنیاد کے لِئے ایک پتّھر رکُھّوں گا۔ آزمُودہ پتّھر۔ مُحکم بُنیاد کے لِئے کونے کے سِرے کا قِیمتی پتّھر جو کوئی اِیمان لاتا ہے قائِم رہے گا۔ اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔