یسعیاہ 9:14-16
یسعیاہ 9:14-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تمہاری آمد پر تمہارا اِستِقبال کرنے کے لیٔے پاتال بیقرار ہے؛ وہ تیرے اِستِقبال کے لیٔے اُن سَب مُردوں کی رُوحوں کو جھنجھوڑ رہاہے۔ جو دُنیا میں رہنما تھے؛ اَور مُختلف قوموں کے سَب بادشاہوں کو اُن کے تخت شاہیوں پر سے اُٹھاکر کھڑا کر رہاہے۔ وہ سَب اُٹھیں گے، اَور تُم سے کہیں گے، ”تُم بھی ہماری طرح کمزور ہو گئے؛ تُم ہماری طرح ہی بَن گئے۔“ تمہاری تمام شان و شوکت تمہارے سازوں کی دھُن کے ساتھ قبر میں اُتاری گئی؛ اَب کیڑے تمہارا بِستر اَور کینچوے تمہاری چادر ہیں۔ اَے صُبح کے سِتارے، فجر کے بیٹے، تُو کیسے آسمان سے گِر پڑا! تُو جو کسی زمانہ میں قوموں کو زیرِ کرتا تھا، خُود بھی زمین پر پٹکا گیا! تُو اَپنے دِل میں کہتا تھا: ”میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛ اَور اَپنا تخت خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کروں گا؛ میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہوں گا، کوہِ ضِفونؔ کی اِنتہائی بُلندیوں پر میں بادلوں کے سَروں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤں گا؛ میں خُداتعالیٰ کی مانند بنُوں گا۔“ لیکن تُو قبر میں اُتارا گیا، بالکُل پاتال کی تہہ میں۔ جو تیری طرف ٹِکٹِکی لگا کر تُجھے دیکھتے ہیں، تیری قِسمت پر غور کرکے کہتے ہیں: ”کیا یہ وُہی اِنسان ہے جِس نے زمین کو لرزایا اَور مملکتوں کو ہلا دیا،
یسعیاہ 9:14-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پاتال تیرے اُترنے کے باعث ہل گیا ہے۔ تیرے انتظار میں وہ مُردہ روحوں کو حرکت میں لا رہا ہے۔ وہاں دنیا کے تمام رئیس اور اقوام کے تمام بادشاہ اپنے تختوں سے کھڑے ہو کر تیرا استقبال کریں گے۔ سب مل کر تجھ سے کہیں گے، ’اب تُو بھی ہم جیسا کمزور ہو گیا ہے، تُو بھی ہمارے برابر ہو گیا ہے!‘ تیری تمام شان و شوکت پاتال میں اُتر گئی ہے، تیرے ستار خاموش ہو گئے ہیں۔ اب کیڑے تیرا گدّا اور کیچوے تیرا کمبل ہوں گے۔ اے ستارۂ صبح، اے ابنِ سحر، تُو آسمان سے کس طرح گر گیا ہے! جس نے دیگر ممالک کو شکست دی تھی وہ اب خود پاش پاش ہو گیا ہے۔ دل میں تُو نے کہا، ’مَیں آسمان پر چڑھ کر اپنا تخت اللہ کے ستاروں کے اوپر لگا لوں گا، مَیں انتہائی شمال میں اُس پہاڑ پر جہاں دیوتا جمع ہوتے ہیں تخت نشین ہوں گا۔ مَیں بادلوں کی بلندیوں پر چڑھ کر قادرِ مطلق کے بالکل برابر ہو جاؤں گا۔‘ لیکن تجھے تو پاتال میں اُتارا جائے گا، اُس کے سب سے گہرے گڑھے میں گرایا جائے گا۔ جو بھی تجھ پر نظر ڈالے گا وہ غور سے دیکھ کر پوچھے گا، ’کیا یہی وہ آدمی ہے جس نے زمین کو ہلا دیا، جس کے سامنے دیگر ممالک کانپ اُٹھے؟
یسعیاہ 9:14-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
پاتال نِیچے سے تیرے سبب سے جُنبِش کھاتا ہے کہ تیرے آتے وقت تیرا اِستقبال کرے۔ وہ تیرے لِئے مُردوں کو یعنی زمِین کے سب سرداروں کو جگاتا ہے۔ وہ قَوموں کے سب بادشاہوں کو اُن کے تختوں پر سے اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔ وہ سب تُجھ سے کہیں گے کیا تُو بھی ہماری مانِند عاجِز ہو گیا؟ تُو اَیسا ہو گیا جَیسے ہم ہیں؟ تیری شان و شَوکت اور تیرے سازوں کی خُوش آوازی پاتال میں اُتاری گئی تیرے نِیچے کِیڑوں کا فرش ہُؤا اور کِیڑے ہی تیرا بالا پوش بنے۔ اَے صُبح کے روشن سِتارے تُو کیونکر آسمان پر سے گِر پڑا! اَے قَوموں کو پست کرنے والے تُو کیونکر زمِین پر پٹکا گیا! تُو تو اپنے دِل میں کہتا تھا مَیں آسمان پر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں اپنے تخت کو خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کرُوں گا اور مَیں شِمالی اطراف میں جماعت کے پہاڑ پر بَیٹُھوں گا۔ مَیں بادلوں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں خُدا تعالیٰ کی مانِند ہُوں گا۔ لیکن تُو پاتال میں گڑھے کی تہہ میں اُتارا جائے گا۔ اور جِن کی نظر تُجھ پر پڑے گی تُجھے غَور سے دیکھ کر کہیں گے کیا یہ وُہی شخص ہے جِس نے زمِین کو لرزایا اور مُملکتوں کو ہِلا دِیا۔