یسعیاہ 12:14-14
یسعیاہ 12:14-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے صُبح کے سِتارے، فجر کے بیٹے، تُو کیسے آسمان سے گِر پڑا! تُو جو کسی زمانہ میں قوموں کو زیرِ کرتا تھا، خُود بھی زمین پر پٹکا گیا! تُو اَپنے دِل میں کہتا تھا: ”میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛ اَور اَپنا تخت خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کروں گا؛ میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہوں گا، کوہِ ضِفونؔ کی اِنتہائی بُلندیوں پر میں بادلوں کے سَروں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤں گا؛ میں خُداتعالیٰ کی مانند بنُوں گا۔“
یسعیاہ 12:14-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے ستارۂ صبح، اے ابنِ سحر، تُو آسمان سے کس طرح گر گیا ہے! جس نے دیگر ممالک کو شکست دی تھی وہ اب خود پاش پاش ہو گیا ہے۔ دل میں تُو نے کہا، ’مَیں آسمان پر چڑھ کر اپنا تخت اللہ کے ستاروں کے اوپر لگا لوں گا، مَیں انتہائی شمال میں اُس پہاڑ پر جہاں دیوتا جمع ہوتے ہیں تخت نشین ہوں گا۔ مَیں بادلوں کی بلندیوں پر چڑھ کر قادرِ مطلق کے بالکل برابر ہو جاؤں گا۔‘
یسعیاہ 12:14-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے صُبح کے روشن سِتارے تُو کیونکر آسمان پر سے گِر پڑا! اَے قَوموں کو پست کرنے والے تُو کیونکر زمِین پر پٹکا گیا! تُو تو اپنے دِل میں کہتا تھا مَیں آسمان پر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں اپنے تخت کو خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کرُوں گا اور مَیں شِمالی اطراف میں جماعت کے پہاڑ پر بَیٹُھوں گا۔ مَیں بادلوں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں خُدا تعالیٰ کی مانِند ہُوں گا۔