Skip to content
بائبل ایپ لوگو

ہوسیع 9:2 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

ہوسیع 9:2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اِس لئے مَیں اپنے اناج اور اپنے انگور کو فصل کی کٹائی سے پہلے پہلے واپس لوں گا۔ جو اُون اور کتان مَیں اُسے دیتا رہا تاکہ اُس کی برہنگی نظر نہ آئے اُسے مَیں اُس سے چھین لوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
ہوسیع 2 URDGVU

ہوسیع 9:2 URD (کِتابِ مُقادّس)

اِس لِئے مَیں اپنا غلّہ فصل کے وقت اور اپنی مَے کو اُس کے مَوسم میں واپس لے لُوں گا اور اپنے اُونی اور کتانی کپڑے جو اُس کی سترپوشی کرتے چِھین لُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
ہوسیع 2 URD

ہوسیع 9:2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”اِس لیٔے مَیں اَپنا اناج فصل کے وقت، اَور اَپنی نئی مَے جَب وہ تیّار ہو، اُس سے چھین لُوں گا۔ مَیں اَپنا اُون اَور کتان بھی واپس لُوں گا، جو اُس کی برہنگی پر پردہ ڈالنے کے لیٔے تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
ہوسیع 2 UCV