مواد پر جائیں

ہوسیع 18:2 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

ہوسیع 18:2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اُس دن مَیں جنگلی جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا تاکہ وہ اسرائیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کمان اور تلوار کو توڑ کر مَیں جنگ کا خطرہ ملک سے دُور کر دوں گا۔ سب آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔

ہوسیع 2 URDGVU

ہوسیع 18:2 URD (کِتابِ مُقادّس)

تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اور تلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کو امن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔

ہوسیع 2 URD

ہوسیع 18:2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اُس وقت مَیں اُن کے لیٔے زمین کے جانوروں اَور ہَوا کے پرندوں اَور زمین پر رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا۔ مَیں مُلک میں سے کمان، تلوار اَور جنگ کو الگ کر دُوں گا، تاکہ سَب لوگ سکون اَور اِطمینان سے آرام کر سکیں۔

ہوسیع 2 UCV