ہوسیع 14:2-23

ہوسیع 14:2-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اِس لیٔے اَب مَیں اُسے پھُسلا کر؛ بیابان میں لے جاؤں گا اَور اُس سے نرم دِلی سے باتیں کروں گا۔ وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔ ”اُس دِن،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تُو مُجھے اَپنا خَاوند کہہ کر پُکارے گی؛ اَور پھر کبھی مُجھے اَپنا آقا نہ کہےگی۔ مَیں اُس کے لبوں پر سے بَعل معبُودوں کے نام ہٹا دُوں گا؛ اَور پھر کبھی اُن کے نام نہ لیٔے جایٔیں گے۔ اُس وقت مَیں اُن کے لیٔے زمین کے جانوروں اَور ہَوا کے پرندوں اَور زمین پر رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا۔ مَیں مُلک میں سے کمان، تلوار اَور جنگ کو الگ کر دُوں گا، تاکہ سَب لوگ سکون اَور اِطمینان سے آرام کر سکیں۔ اَور مَیں ہمیشہ کے لیٔے تُجھے اَپنا بنا لُوں گا؛ اَور تُجھ سے راستبازی اَور اِنصاف اَور مَحَبّت اَور شفقت کے ساتھ رشتہ جوڑوں گا۔ مَیں تُجھے وفاداری سے اَپنے ساتھ نامزد کروں گا، اَور تُو یَاہوِہ کو قبُول کر لے گی۔ ”اَور اُس دِن مَیں سُنوں گا،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں آسمانوں کی سُن کر اُسے جَواب دوں گا، اَور وہ زمین کو جَواب دیں گے؛ اَور زمین اناج نئی مَے اَور روغن کی سُنے گی، اَور وہ یزرعیلؔ کو جَواب دیں گے۔ مَیں خُود اُسے اَپنے لیٔے مُلک میں لگاؤں گا؛ جسے مَیں نے لورُحامہؔ (جو رحم سے نامحروم رہی) اُس پر رحم کروں گا۔ اَور جنہیں لُو عمّی (میری اُمّت نہیں) کہا گیا اُنہیں تُم میرے اُمّت ہو کہُوں گا؛ اَور وہ کہیں گے، آپ میرے خُدا ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 2

ہوسیع 14:2-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

چنانچہ اب مَیں اُسے منانے کی کوشش کروں گا، اُسے ریگستان میں لے جا کر اُس سے نرمی سے بات کروں گا۔ پھر مَیں اُسے وہاں سے ہو کر اُس کے انگور کے باغ واپس کروں گا اور وادیٔ عکور کو اُمید کے دروازے میں بدل دوں گا۔ اُس وقت وہ خوشی سے میرے پیچھے ہو کر وہاں چلے گی، بالکل اُسی طرح جس طرح جوانی میں کرتی تھی جب میرے پیچھے ہو کر مصر سے نکل آئی۔“ رب فرماتا ہے، ”اُس دن تُو مجھے پکارتے وقت ’اے میرے بعل‘ نہیں کہے گی بلکہ ’اے میرے خاوند۔‘ مَیں بعل دیوتاؤں کے نام تیرے منہ سے نکال دوں گا، اور تُو آئندہ اُن کے ناموں کا ذکر تک نہیں کرے گی۔ اُس دن مَیں جنگلی جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا تاکہ وہ اسرائیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کمان اور تلوار کو توڑ کر مَیں جنگ کا خطرہ ملک سے دُور کر دوں گا۔ سب آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔ مَیں تیرے ساتھ ابدی رشتہ باندھوں گا، ایسا رشتہ جو راستی، انصاف، فضل اور رحم پر مبنی ہو گا۔ ہاں، جو رشتہ مَیں تیرے ساتھ باندھوں گا اُس کی بنیاد وفاداری ہو گی۔ تب تُو رب کو جان لے گی۔“ رب فرماتا ہے، ”اُس دن مَیں سنوں گا۔ مَیں آسمان کی سن کر بادل پیدا کروں گا، آسمان زمین کی سن کر بارش برسائے گا، زمین اناج، انگور اور زیتون کی سن کر اُنہیں تقویت دے گی، اور یہ چیزیں میدانِ یزرعیل کی سن کر کثرت سے پیدا ہو جائیں گی۔ اُس وقت مَیں اپنی خاطر اسرائیل کا بیج ملک میں بو دوں گا۔ ’لورُحامہ‘ پر مَیں رحم کروں گا، اور ’لوعمی‘ سے مَیں کہوں گا، ’تُو میری قوم ہے۔‘ جواب میں وہ بولے گی، ’تُو میرا خدا ہے‘۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 2

ہوسیع 14:2-23 کِتابِ مُقادّس (URD)

تَو بھی مَیں اُسے فریفتہ کر لُوں گا اور بیابان میں لا کر اُس سے تسلّی کی باتیں کہُوں گا۔ اور وہاں سے اُس کے تاکِستان اُسے دُوں گا اور عکُور کی وادی بھی تاکہ وہ اُمّید کا دروازہ ہو اور وہ وہاں گایا کرے گی جَیسے اپنی جوانی کے ایّام میں اور مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے دِنوں میں گایا کرتی تھی۔ اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔ کیونکہ مَیں بعلِیم کے نام اُس کے مُنہ سے دُور کرُوں گا اور پِھر کبھی اُن کا نام نہ لِیا جائے گا۔ تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اور تلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کو امن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔ اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا۔ ہاں تُجھے صداقت اور عدالت اور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔ مَیں تُجھے وفاداری سے اپنی نامزد بناؤُں گا اور تُو خُداوند کو پہچانے گی۔ اور اُس وقت مَیں سنُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔ مَیں آسمان کی سنُوں گا اور آسمان زمِین کی سُنے گا۔ اور زمِین اناج اور مَے اور تیل کی سُنے گی اور وہ یِزرعیل کی سُنیں گے۔ اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گا اور لورُؔحامہ پر رحم کرُوں گا اور لوعمّی سے کہُوں گا تُم میرے لوگ ہو اور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ہوسیع 2