ہوسیع 2:13 - تمام ورژن کا موازنہ کریں
ہوسیع 2:13 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اب وہ اپنے گناہوں میں بہت اضافہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنی چاندی لے کر مہارت سے بُت ڈھال لیتے ہیں۔ پھر دست کاروں کے ہاتھ سے بنے اِن بُتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے، ”جو بچھڑے کے بُتوں کو چومنا چاہے وہ کسی انسان کو قربان کرے!“
ہوسیع 2:13 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور اب وہ گُناہ پر گُناہ کرتے ہیں اُنہوں نے اپنے لِئے چاندی کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بنائِیں اور اپنی فہمِید کے مُطابِق بُت تیّار کِئے جو سب کے سب کارِیگروں کا کام ہیں۔ وہ اُن کی بابت کہتے ہیں جو لوگ قُربانی گُذرانتے ہیں بچھڑوں کو چُومیں۔
ہوسیع 2:13 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَب وہ اَور بھی گُناہ کرتے ہیں؛ اَور اَپنی چاندی سے اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں، جو نہایت ماہر بُت تراش کی تراشی ہُوئی مورتیں ہیں، اَور سَب کی سَب دستکاروں کی دستکاری ہیں۔ اُن لوگوں کے متعلّق کہا جاتا ہے کہ، وہ اِنسان کی قُربانی گزرانتے ہیں! اَور بچھڑوں کے بُتوں کو چُومتے ہیں۔