ہوسیع 2:12-4
ہوسیع 2:12-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔ اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛ اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔ وہ فرشتہ سے بھی لڑا اَور اُس پر غالب آیا؛ وہ رُویا اَور اُن سے مِنّت کی۔ اُس نے خُدا کو بیت ایل میں پایا اَور وہاں اُن سے بات چیت کی۔
ہوسیع 2:12-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب عدالت میں یہوداہ سے بھی لڑے گا۔ وہ یعقوب کو اُس کے چال چلن کی سزا، اُس کے اعمال کا مناسب اجر دے گا۔ کیونکہ ماں کے پیٹ میں ہی اُس نے اپنے بھائی کی ایڑی پکڑ کر اُسے دھوکا دیا۔ جب بالغ ہوا تو اللہ سے لڑا بلکہ فرشتے سے لڑتے لڑتے اُس پر غالب آیا۔ پھر اُس نے روتے روتے اُس سے التجا کی کہ مجھ پر رحم کر۔ بعد میں یعقوب نے اللہ کو بیت ایل میں پایا، اور وہاں خدا اُس سے ہم کلام ہوا۔
ہوسیع 2:12-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کا یہُوداؔہ کے ساتھ بھی جھگڑا ہے اور یعقُوبؔ کی روِش کے مُطابِق اُس کو سزا دے گا اور اُس کے اعمال کے مُوافِق اُس کو جزا دے گا۔ اُس نے رَحِم میں اپنے بھائی کی ایڑی پکڑی اور وہ اپنی توانائی کے ایّام میں خُدا سے کُشتی لڑا۔ ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا۔ اُس نے رو کر مُناجات کی۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہم کلام ہُؤا۔