ہوسیع 2:1-3
ہوسیع 2:1-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ کی مَعرفت بات کرنا شروع کیا تَب یَاہوِہ نے اُس سے فرمایا، ”جا اَور ایک فاحِشہ کو اَپنی بیوی بنا لے اَور بدکاری کی اَولاد کو اَپنا لے کیونکہ مُلک نے یَاہوِہ کو چھوڑکر نہایت شرمناک بےوفائی کا مُجرم ہے۔“ چنانچہ اُس نے دِبلائمؔ کی بیٹی گومرؔ سے شادی کرلی اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور اُن کے ہاں بیٹا پیدا ہُوا۔
ہوسیع 2:1-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب رب پہلی بار ہوسیع سے ہم کلام ہوا تو اُس نے حکم دیا، ”جا، زناکار عورت سے شادی کر اور زناکار بچے پیدا کر، کیونکہ ملک رب کی پیروی چھوڑ کر مسلسل زنا کرتا رہتا ہے۔“ چنانچہ ہوسیع کی جُمر بنت دِبلائم سے شادی ہوئی۔ اُس کا پاؤں بھاری ہوا، اور بیٹا پیدا ہوا۔
ہوسیع 2:1-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب خُداوند نے شرُوع میں ہوسِیعَ کی معرفت کلام کِیا تو اُس کو فرمایا کہ جا ایک بدکار بِیوی اور بدکاری کی اَولاد اپنے لِئے لے کیونکہ مُلک نے خُداوند کو چھوڑ کر بڑی بدکاری کی ہے۔ پس اُس نے جا کر جُمر بِنت دِبلائِیم کو لِیا۔ وہ حامِلہ ہُوئی اور بیٹا پَیدا ہُؤا۔