پَیدایش 1:45-2
پَیدایش 1:45-2 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یُوسیفؔ اَپنے سارے خدمت گاروں کے سامنے خُود کو ضَبط نہ کر سکے اَور یُوسیفؔ نے چِلّاکر کہا، ”سَب کو یہاں سے نکال دو!“ تَب یُوسیفؔ نے اَپنے آپ کو اَپنے بھائیوں پر ظاہر کیا اَور اُس وقت اُن کے خدمت گاروں میں سے کویٔی یُوسیفؔ کے پاس نہ تھا۔ اَور وہ اِس قدر زور زور سے روئے کہ مِصریوں نے اُن کے رونے کی آواز سُنی اَور فَرعوہؔ کے گھر والوں کو بھی اِس بات کی خبر ہو گئی۔
پَیدایش 1:45-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ سن کر یوسف اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا۔ اُس نے اونچی آواز سے حکم دیا کہ تمام ملازم کمرے سے نکل جائیں۔ کوئی اَور شخص کمرے میں نہیں تھا جب یوسف نے اپنے بھائیوں کو بتایا کہ وہ کون ہے۔ وہ اِتنے زور سے رو پڑا کہ مصریوں نے اُس کی آواز سنی اور فرعون کے گھرانے کو پتا چل گیا۔
پَیدایش 1:45-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب یُوسفؔ اُن کے آگے جو اُس کے آس پاس کھڑے تھے اپنے کو ضبط نہ کر سکا اور چِلّا کر کہا ہر ایک آدمی کو میرے پاس سے باہر کر دو۔ چُنانچہ جب یُوسفؔ نے اپنے آپ کو اپنے بھائِیوں پر ظاہِر کِیا اُس وقت اور کوئی اُس کے ساتھ نہ تھا۔ اور وہ چِلّا چِلّا کر رونے لگا اور مِصریوں نے سُنا اور فرِعونؔ کے محلّ میں بھی آواز گئی۔