پَیدایش 1:36-8
پَیدایش 1:36-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے: عیسَوؔ نے اِن کنعانی لڑکیوں سے بیاہ کیا، حِتّی ایلون کی بیٹی عدہؔ؛ حِوّیؔ ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی اُہلِیبامہؔ۔ اِشمعیل کی بیٹی اَور نبایوتؔ کی بہن بسِماتھؔ۔ عیسَوؔ سے عدہؔ کے ہاں اِلیفزؔ اَور بسِماتھؔ کے ہاں رِعوایلؔ پیدا ہُوا۔ اَور اُہلِیبامہؔ کے ہاں یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ پیدا ہویٔے۔ یہ عیسَوؔ کے بیٹے تھے جو اُس کے یہاں مُلکِ کنعانؔ میں پیدا ہویٔے۔ عیسَوؔ اَپنی بیویوں، بیٹوں اَور بیٹیوں اَپنے گھر کے سَب لوگوں، اَپنے تمام مویشیوں اَور دُوسرے جانوروں اَور اُس مال و اَسباب کو جسے اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کیا تھا ساتھ لے کر اَپنے بھایٔی یعقوب سے کچھ دُور کسی اَور مُلک میں چلےگئے۔ اُن کا مال و اَسباب اِس قدر بڑھ گیا تھا کہ وہ اِکٹھّے نہیں رہ سکتے تھے اَور اُن کے مویشیوں کی کثرت کے باعث اُس مُلک میں جہاں وہ رہتے تھے اُن دونوں کے لیٔے گنجائش نہ تھی۔ چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔
پَیدایش 1:36-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ عیسَو کی اولاد کا نسب نامہ ہے (عیسَو کو ادوم بھی کہا جاتا ہے): عیسَو نے تین کنعانی عورتوں سے شادی کی: حِتّی آدمی ایلون کی بیٹی عدہ سے، عنہ کی بیٹی اُہلی بامہ سے جو حِوّی آدمی صِبعون کی نواسی تھی اور اسمٰعیل کی بیٹی باسمت سے جو نبایوت کی بہن تھی۔ عدہ کا ایک بیٹا اِلی فز اور باسمت کا ایک بیٹا رعوایل پیدا ہوا۔ اُہلی بامہ کے تین بیٹے پیدا ہوئے، یعوس، یعلام اور قورح۔ عیسَو کے یہ تمام بیٹے ملکِ کنعان میں پیدا ہوئے۔ بعد میں عیسَو دوسرے ملک میں چلا گیا۔ اُس نے اپنی بیویوں، بیٹے بیٹیوں اور گھر کے رہنے والوں کو اپنے تمام مویشیوں اور ملکِ کنعان میں حاصل کئے ہوئے مال سمیت اپنے ساتھ لیا۔ وہ اِس وجہ سے چلا گیا کہ دونوں بھائیوں کے پاس اِتنے ریوڑ تھے کہ چَرانے کی جگہ کم پڑ گئی۔ چنانچہ عیسَو پہاڑی علاقے سعیر میں آباد ہوا۔ عیسَو کا دوسرا نام ادوم ہے۔
پَیدایش 1:36-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور عیسوؔ یعنی ادُومؔ کا نسب نامہ یہ ہے۔ عیسوؔ کنعانی لڑکیوں میں سے حِتّی اَیلونؔ کی بیٹی عدّہؔ کو اور حوی صؔبعون کی نواسی اور عنہؔ کی بیٹی اُہلیبامہؔ کو۔ اور اِسمٰعیلؔ کی بیٹی اور نبایوتؔ کی بہن بشامہؔ کو بیاہ لایا۔ اور عیسوؔ سے عدّہؔ کے اِلیفزؔ پَیدا ہُؤا اور بشامہؔ کے رعوایلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور اُہلیبامہؔ کے یعوسؔ اور یعلامؔ اور قورحؔ پَیدا ہُوئے۔ یہ عیسوؔ کے بیٹے ہیں جو مُلکِ کنعانؔ میں پَیدا ہُوئے۔ اور عیسوؔ اپنی بِیویوں اور بیٹے بیٹِیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں اور اپنے چَوپایوں اور تمام جانوروں اور اپنے سب مال اسباب کو جو اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کِیا تھا لے کر اپنے بھائی یعقُوبؔ کے پاس سے ایک دُوسرے مُلک کو چلا گیا۔ کیونکہ اُن کے پاس اِس قدر سامان ہو گیا تھا کہ وہ ایک جگہ رہ نہیں سکتے تھے اور اُن کے چَوپایوں کی کثرت کے سبب سے اُس زمِین میں جہاں اُن کا قیام تھا گنجایش نہ تھی۔ پس عیسوؔ جِسے ادُومؔ بھی کہتے ہیں کوہِ شعیرؔ میں رہنے لگا۔