پَیدایش 13:16-14
پَیدایش 13:16-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور جِس یَاہوِہ نے ہاگارؔ سے باتیں کیں، اُس کا نام ہاگارؔ نے: اتاایلؔ روئی رکھا یعنی، ”تُو بصیر خُدا ہے کیونکہ اُس نے کہا کہ مَیں نے بھی یہاں اُس بصیر کو دیکھاہے۔“ اِسی لیٔے اُس کنویں کا نام بیرلخیؔ روئی پڑا؛ وہ قادِسؔ، اَور بیردؔ کے درمیان واقع ہے۔
پَیدایش 13:16-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کے اُس کے ساتھ بات کرنے کے بعد ہاجرہ نے اُس کا نام ’اتا ایل روئی‘ یعنی ’تُو ایک معبود ہے جو مجھے دیکھتا ہے‘ رکھا۔ اُس نے کہا، ”کیا مَیں نے واقعی اُس کے پیچھے دیکھا ہے جس نے مجھے دیکھا ہے؟“ اِس لئے اُس جگہ کے کنوئیں کا نام بیر لحی روئی یعنی ’اُس زندہ ہستی کا کنواں جو مجھے دیکھتا ہے‘ پڑ گیا۔ وہ قادس اور برد کے درمیان واقع ہے۔
پَیدایش 13:16-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور ہاجرہؔ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتااؔیل روئی نام رکھّا یعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟ اِسی سبب سے اُس کنوئیں کا نام بیر لحی روئیؔ پڑ گیا۔ وہ قادِسؔ اور برِدؔ کے درمِیان ہے۔