گلتیوں 6:1-7
گلتیوں 6:1-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں تعجُّب کرتا ہُوں کہ جِس نے تُمہیں مسِیح کے فضل سے بُلایا اُس سے تُم اِس قدر جلد پِھر کر کِسی اَور طرح کی خُوشخبری کی طرف مائِل ہونے لگے۔ مگر وہ دُوسری نہیں البتّہ بعض اَیسے ہیں جو تُمہیں گھبرا دیتے اور مسِیح کی خُوشخبری کو بِگاڑنا چاہتے ہیں۔
گلتیوں 6:1-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مُجھے تعجُّب ہے کہ تُم کسی اَور خُوشخبری کی طرف مائل ہو رہے ہو اَور جِس نے تُمہیں خُداوؔند المسیح کے فضل سے بُلایا تھا، تُم اِتنی جلدی اُس سے مُنہ موڑ رہے ہو۔ کویٔی دُوسری خُوشخبری ہے ہی نہیں۔ ہاں، کچھ لوگ ہیں جو خُداوؔند المسیح کی خُوشخبری کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اَور تُمہیں اُلجھن میں ڈالے ہویٔے ہیں۔
گلتیوں 6:1-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں حیران ہوں! آپ اِتنی جلدی سے اُسے ترک کر رہے ہیں جس نے مسیح کے فضل سے آپ کو بُلایا۔ اور اب آپ ایک فرق قسم کی ”خوش خبری“ کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ اصل میں یہ اللہ کی خوش خبری ہے نہیں۔ بس کچھ لوگ آپ کو اُلجھن میں ڈال کر مسیح کی خوش خبری میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔