گلتیوں 3:1-5
گلتیوں 3:1-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہمارے خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے! المسیح نے اَپنے آپ کو ہمارے گُناہوں کے بدلے میں قُربان کر دیا، تاکہ وہ ہمیں ہمارے خُدا اَور باپ کی مرضی کے مُطابق اِس مَوجُودہ بُرے زمانہ سے بچالے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
گلتیوں 3:1-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
خدا ہمارا باپ اور خداوند عیسیٰ مسیح آپ کو فضل اور سلامتی عطا کریں۔ مسیح وہی ہے جس نے اپنے آپ کو ہمارے گناہوں کی خاطر قربان کر دیا اور یوں ہمیں اِس موجودہ شریر جہان سے بچا لیا ہے، کیونکہ یہ اللہ ہمارے باپ کی مرضی تھی۔ اُسی کا جلال ابد تک ہوتا رہے! آمین۔
گلتیوں 3:1-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔ اُسی نے ہمارے گُناہوں کے لِئے اپنے آپ کو دے دِیا تاکہ ہمارے خُدا اور باپ کی مرضی کے مُوافِق ہمیں اِس مَوجُودہ خراب جہان سے خلاصی بخشے۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔