حزقی ایل 3:9-4 - Compare All Versions
حزقی ایل 3:9-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَور اِسرائیل کے خُدا کا جلال کروبیوں پر سے جہاں وہ تھا اُٹھ کر بیت المُقدّس کی دہلیز پر آ گیا۔ تَب یَاہوِہ نے اُس شخص کو بُلایا جو کتان کا لباس پہنے ہُوئے تھا اَور جِس کے پاس کاتب کا بستہ تھا۔ اَور یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”یروشلیمؔ کے تمام شہر میں گشت لگا اَور اُن سَب لوگوں کی پیشانی پر نِشان لگا جو شہر میں کئے جانے والے مکرُوہ کاموں کے باعث رنجیدہ ہیں اَور ماتم کرتے ہیں۔“
حزقی ایل 3:9-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اسرائیل کے خدا کا جلال اب تک کروبی فرشتوں کے اوپر ٹھہرا ہوا تھا۔ اب وہ وہاں سے اُڑ کر رب کے گھر کی دہلیز کے پاس رُک گیا۔ پھر رب کتان سے ملبّس اُس مرد سے ہم کلام ہوا جس کے پٹکے سے کاتب کا سامان لٹکا ہوا تھا۔ اُس نے فرمایا، ”جا، یروشلم شہر میں سے گزر کر ہر ایک کے ماتھے پر نشان لگا دے جو باشندوں کی تمام مکروہ حرکتوں کو دیکھ کر آہ و زاری کرتا ہے۔“
حزقی ایل 3:9-4 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور اِسرائیل کے خُدا کا جلال کرُّوبی پر سے جِس پر وہ تھا اُٹھ کر گھر کے آستانہ پر گیا اور اُس نے اُس مَرد کو جو کتانی لِباس پہنے تھا اور جِس کے پاس لِکھنے کی دوات تھی پُکارا۔ اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ شہر کے درمیان سے ہاں یروشلیِم کے بِیچ سے گُذر اور اُن لوگوں کی پیشانی پر جو اُن سب نفرتی کاموں کے سبب سے جو اُس کے درمِیان کِئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں نِشان کر دے۔