حزقی ایل 1:9-3
حزقی ایل 1:9-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر مَیں نے اُسے بُلند آواز میں پُکارتے ہُوئے سُنا، ”شہر کے نگہبانوں کو اَپنے اَپنے ہتھیار ہاتھ میں لیٔے ہُوئے یہاں لے آؤ۔“ اَور مَیں نے چھ مَردوں کو اَپنے اَپنے ہاتھ میں مہلک ہتھیار لیٔے ہُوئے اُوپر کے پھاٹک سے آتے ہُوئے دیکھا، جِس کا رُخ شمال کی جانِب ہے۔ اُن کے ساتھ ایک شخص کتان کا لباس پہنے اَور کاتب کا بستہ لیٔے ہُوئے تھا۔ وہ اَندر آکر کانسے کے مذبح کے پاس کھڑے ہو گئے۔ اَور اِسرائیل کے خُدا کا جلال کروبیوں پر سے جہاں وہ تھا اُٹھ کر بیت المُقدّس کی دہلیز پر آ گیا۔ تَب یَاہوِہ نے اُس شخص کو بُلایا جو کتان کا لباس پہنے ہُوئے تھا اَور جِس کے پاس کاتب کا بستہ تھا۔
حزقی ایل 1:9-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر مَیں نے اللہ کی بلند آواز سنی، ”یروشلم کی عدالت قریب آ گئی ہے! آؤ، ہر ایک اپنا تباہ کن ہتھیار پکڑ کر کھڑا ہو جائے!“ تب چھ آدمی رب کے گھر کے شمالی دروازے کے راستے سے چلے آئے۔ ہر ایک اپنا تباہ کن ہتھیار تھامے چل رہا تھا۔ اُن کے ساتھ ایک اَور آدمی تھا جس کا لباس کتان کا تھا۔ اُس کے پٹکے سے کاتب کا سامان لٹکا ہوا تھا۔ یہ آدمی قریب آ کر پیتل کی قربان گاہ کے پاس کھڑے ہو گئے۔ اسرائیل کے خدا کا جلال اب تک کروبی فرشتوں کے اوپر ٹھہرا ہوا تھا۔ اب وہ وہاں سے اُڑ کر رب کے گھر کی دہلیز کے پاس رُک گیا۔ پھر رب کتان سے ملبّس اُس مرد سے ہم کلام ہوا جس کے پٹکے سے کاتب کا سامان لٹکا ہوا تھا۔
حزقی ایل 1:9-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اُس نے بُلند آواز سے پُکار کر میرے کانوں میں کہا کہ اُن کو جو شہر کے مُنتظِم ہیں نزدِیک بُلا۔ ہر ایک شخص اپنا مُہلِک ہتھیار ہاتھ میں لِئے ہو۔ اور دیکھو چھ مَرد اُوپر کے پھاٹک کی راہ سے جو شِمال کی طرف ہے چلے آئے اور ہر ایک مَرد کے ہاتھ میں اُس کا خُون ریز ہتھیار تھا اور اُن کے درمِیان ایک آدمی کتانی لِباس پہنے تھا اور اُس کی کمر پر لِکھنے کی دوات تھی۔ سو وہ اندر گئے اور پِیتل کے مذبح کے پاس کھڑے ہُوئے۔ اور اِسرائیل کے خُدا کا جلال کرُّوبی پر سے جِس پر وہ تھا اُٹھ کر گھر کے آستانہ پر گیا اور اُس نے اُس مَرد کو جو کتانی لِباس پہنے تھا اور جِس کے پاس لِکھنے کی دوات تھی پُکارا۔