حزقی ایل 11:5 - Compare All Versions

حزقی ایل 11:5 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اِس لیٔے یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ مُجھے اَپنی جان کی قَسم۔ تُونے اَپنی ساری بے جان شَبیہوں اَور اَپنے نفرت اَنگیز کاموں سے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کر دیا۔ اِس لیٔے میں خُود تُجھے ذلیل کروں گا۔ میں نہ تو تُجھ پر رحم کروں گا نہ تیرے ساتھ کسی قِسم کی رعایت برتوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 5 UCV

حزقی ایل 11:5 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”میری حیات کی قَسم، تُو نے اپنے گھنونے بُتوں اور رسم و رواج سے میرے مقدِس کی بےحرمتی کی ہے، اِس لئے مَیں تجھے منڈوا کر تباہ کر دوں گا۔ نہ مَیں تجھ پر ترس کھاؤں گا، نہ رحم کروں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 5 URDGVU

حزقی ایل 11:5 URD (کِتابِ مُقادّس)

پس خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم چُونکہ تُو نے اپنی تمام مکرُوہات سے اور اپنے نفرتی کاموں سے میرے مَقدِس کو ناپاک کِیا ہے اِس لِئے مَیں بھی تُجھے گھٹاؤُں گا۔ میری آنکھیں رِعایت نہ کریں گی۔ مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 5 URD