حزقی ایل 1:44-2 - Compare All Versions
حزقی ایل 1:44-2 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
پھر وہ شخص مُجھے واپس مُقدّس کے بیرونی دروازے پر لے آیا، جِس کا مُنہ مشرق کی طرف تھا، اَور وہ بند تھا۔ لایا جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے اَور وہ بند تھا۔ تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا: ”یہ پھاٹک بند رہے گا۔ اُسے کبھی نہ کھولا جائے اَور کویٔی شخص اُس میں سے ہوکر داخل نہ ہو۔ چونکہ یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا اِس میں سے ہوکر داخل ہُواہے اِس لیٔے یہ بند رہے گا۔
حزقی ایل 1:44-2 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
میرا راہنما مجھے دوبارہ مقدِس کے بیرونی مشرقی دروازے کے پاس لے گیا۔ اب وہ بند تھا۔ رب نے فرمایا، ”اب سے یہ دروازہ ہمیشہ تک بند رہے۔ اِسے کبھی نہیں کھولنا ہے۔ کسی کو بھی اِس میں سے داخل ہونے کی اجازت نہیں، کیونکہ رب جو اسرائیل کا خدا ہے اِس دروازے میں سے ہو کر رب کے گھر میں داخل ہوا ہے۔
حزقی ایل 1:44-2 URD (کِتابِ مُقادّس)
تب وہ مُجھ کو مَقدِس کے بیرُونی پھاٹک کی راہ سے جِس کا رُخ مشرِق کی طرف ہے واپس لایا اور وہ بند تھا۔ اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ یہ پھاٹک بند رہے گا اور کھولا نہ جائے گا اور کوئی اِنسان اِس سے داخِل نہ ہو گا چُونکہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا اِس سے داخِل ہُؤا ہے اِس لِئے یہ بند رہے گا۔