حزقی ایل 9:4 - Compare All Versions

حزقی ایل 9:4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”تُو گیہُوں اَور جَو، لوبیا اَور مسور، باجرہ اَور کٹھیا گیہُوں لے کر اُنہیں ایک بڑے مرتبان میں رکھ اَور اُن سے اَپنے لیٔے روٹیاں پکا اَور اُن تین سَو نوّے دِنوں تک جَب کہ تُو ایک کروٹ پر لیٹا رہے گا اُنہیں کھانا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 UCV

حزقی ایل 9:4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اب کچھ گندم، جَو، لوبیا، مسور، باجرہ اور یہاں مستعمل گھٹیا قسم کا گندم جمع کر کے ایک ہی برتن میں ڈال۔ بائیں پہلو پر لیٹتے وقت یعنی پورے 390 دن اِن ہی سے روٹی بنا کر کھا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 URDGVU

حزقی ایل 9:4 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور تُو اپنے لِئے گیہُوں اور جَو اور باقلا اور مسُور اور چِینا اور باجرا لے اور اُن کو ایک ہی برتن میں رکھ اور اُن کی اِتنی روٹِیاں پکا جِتنے دِنوں تک تُو پہلی کروٹ پر لیٹا رہے گا۔ تُو تِین سو نوّے دِن تک اُن کو کھانا۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 URD