حزقی ایل 7:2-8 - Compare All Versions

حزقی ایل 7:2-8 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

تُو میرا کلام اُن کو سُنانا خواہ وہ سُنیں یا نہ سُنیں کیونکہ وہ سرکش ہو چُکے ہیں۔ لیکن تُو اَے آدَمزاد، جو کچھ میں کہتا ہُوں اُسے سُن اَور اُس سرکش خاندان کی طرح سرکشی نہ کر۔ اَپنا مُنہ کھول اَورجو کچھ مَیں تُجھے دے رہا ہُوں اُسے کھالے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 2 UCV

حزقی ایل 7:2-8 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

خواہ یہ سنیں یا نہ سنیں لازم ہے کہ تُو میرے پیغامات اُنہیں سنائے۔ کیونکہ وہ باغی ہی ہیں۔ اے آدم زاد، جب مَیں تجھ سے ہم کلام ہوں گا تو دھیان دے اور اِس سرکش قوم کی طرح بغاوت مت کرنا۔ اپنے منہ کو کھول کر وہ کچھ کھا جو مَیں تجھے کھلاتا ہوں۔“

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 2 URDGVU

حزقی ایل 7:2-8 URD (کِتابِ مُقادّس)

پس تُو میری باتیں اُن سے کہنا خواہ وہ سُنیں خواہ نہ سُنیں کیونکہ وہ نِہایت باغی ہیں۔ لیکن اَے آدمؔ زاد تُو میرا کلام سُن۔ تو اُس سرکش خاندان کی مانِند سرکشی نہ کر۔ اپنا مُنہ کھول اور جو کُچھ مَیں تُجھے دیتا ہُوں کھا لے۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 2 URD