حزقی ایل 24:17 - Compare All Versions
حزقی ایل 24:17 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
تَب میدان کے تمام درخت جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُونچے درخت کو گرا دیتا ہُوں اَور پست درخت کو اُونچا کرتا ہُوں۔ میں ہرے درخت کو سُکھا دیتا ہُوں اَور سُوکھنے درخت کو سرسبز کر دیتا ہُوں۔ ” ’میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے اَور مَیں اُسے کروں گا۔‘ “
دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 17 UCVحزقی ایل 24:17 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
تب ملک کے تمام درخت جان لیں گے کہ مَیں رب ہوں۔ مَیں ہی اونچے درخت کو خاک میں ملا دیتا، اور مَیں ہی چھوٹے درخت کو بڑا بنا دیتا ہوں۔ مَیں ہی سایہ دار درخت کو سوکھنے دیتا اور مَیں ہی سوکھے درخت کو پھلنے پھولنے دیتا ہوں۔ یہ میرا، رب کا فرمان ہے، اور مَیں یہ کروں گا بھی‘۔“
دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 17 URDGVUحزقی ایل 24:17 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور مَیدان کے سب درخت جانیں گے کہ مَیں خُداوند نے بڑے درخت کو پست کِیا اور چھوٹے درخت کو بُلند کِیا۔ ہرے درخت کو سُکھا دِیا اور سُوکھے درخت کو ہرا کِیا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا اور کر دِکھایا۔
دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 17 URD