حزقی ایل 19:11-20
حزقی ایل 19:11-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں اُنہیں ایک غَیر منقسم دِل دُوں گا اَور اُن میں نئی رُوح ڈالوں گا۔ مَیں اُن میں سے اُن کا پتّھر کا سا سخت دِل نکال دُوں گا اَور اُنہیں گوشت کا سا نرم دِل دُوں گا۔ تَب وہ میرے آئین کی پیروی کریں گے اَور میری شَریعت پر عَمل پیرا ہوں گے۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔
حزقی ایل 19:11-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس وقت مَیں اُنہیں ایک ہی دل بخش کر اُن میں نئی روح ڈالوں گا۔ مَیں اُن کا سنگین دل نکال کر اُنہیں گوشت پوست کا نرم دل عطا کروں گا۔ تب وہ میرے احکام کے مطابق زندگی گزاریں گے اور دھیان سے میری ہدایات پر عمل کریں گے۔ وہ میری قوم ہوں گے، اور مَیں اُن کا خدا ہوں گا۔
حزقی ایل 19:11-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور مَیں اُن کو نیا دِل دُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور سنگِین دِل اُن کے جِسم سے خارِج کر دُوں گا اور اُن کو گوشتِین دِل عِنایت کرُوں گا۔ تاکہ وہ میرے آئِین پر چلیں اور میرے احکام پر عمل کریں اور اُن پر کار بند ہوں اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔