خروج 17:1-19 - Compare All Versions
خروج 17:1-19 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
مگر اُن دائیوں نے خُدا کا خوف کرتے ہویٔے، اَیسا کام نہ کیا جو مِصر کے بادشاہ نے اُنہیں کرنے کے لیٔے حُکم دیا تھا؛ بَلکہ اُنہُوں نے لڑکوں کو زندہ رہنے دیا۔ تَب مِصر کے بادشاہ نے اُن دائیوں کو طلب کیا اَور اُن سے بازپُرس کی، ”تُم نے اَیسا کیوں کیا؟ تُم نے لڑکوں کو کیوں زندہ رہنے دیا؟“ اُن دائیوں نے فَرعوہؔ کو جَواب دیا، ”عِبرانی عورتیں مِصری عورتوں کی مانند نہیں ہیں؛ وہ اَیسی توانا ہوتی ہیں، دائیوں کے آنے سے پیشتر ہی بچّہ پیدا کر لیتی ہیں۔“
خروج 17:1-19 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
لیکن دائیاں اللہ کا خوف مانتی تھیں۔ اُنہوں نے مصر کے بادشاہ کا حکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو بھی جینے دیا۔ تب مصر کے بادشاہ نے اُنہیں دوبارہ بُلا کر پوچھا، ”تم نے یہ کیوں کیا؟ تم لڑکوں کو کیوں جیتا چھوڑ دیتی ہو؟“ اُنہوں نے جواب دیا، ”عبرانی عورتیں مصری عورتوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔ بچے ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی پیدا ہو جاتے ہیں۔“
خروج 17:1-19 URD (کِتابِ مُقادّس)
لیکن وہ دائیاں خُدا سے ڈرتی تِھیں۔ سو اُنہوں نے مِصرؔ کے بادشاہ کا حُکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو جِیتا چھوڑ دیتی تِھیں۔ پِھر مِصرؔ کے بادشاہ نے دائیوں کو بُلوا کر اُن سے کہا تُم نے اَیسا کیوں کِیا کہ لڑکوں کو جِیتا رہنے دِیا؟ دائیوں نے فرِعونؔ سے کہا عِبرانی عَورتیں مِصری عَورتوں کی طرح نہیں ہیں۔ وہ اَیسی مضبُوط ہوتی ہیں کہ دائیوں کے پُہنچنے سے پہلے ہی جَن کر فارِغ ہو جاتی ہیں۔