مواد پر جائیں

آستر 9:7 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

آستر 9:7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

بادشاہ کا خواجہ سرا خربوناہ بول اُٹھا، ”ہامان نے اپنے گھر کے قریب سولی تیار کروائی ہے جس کی اونچائی 75 فٹ ہے۔ وہ مردکی کے لئے بنوائی گئی ہے، اُس شخص کے لئے جس نے بادشاہ کی جان بچائی۔“ بادشاہ نے حکم دیا، ”ہامان کو اُس سے لٹکا دو۔“

آستر 7 URDGVU

آستر 9:7 URD (کِتابِ مُقادّس)

پِھر اُن خواجہ سراؤں میں سے جو خِدمت کرتے تھے ایک خواجہ سرا خربُوناؔہ نے عرض کی کہ حضُور! اِس کے عِلاوہ ہامان کے گھر میں وہ پچاس ہاتھ اُونچی سُولی کھڑی ہے جِس کو ہامان نے مردؔکَی کے لِئے تیّار کِیا جِس نے بادشاہ کے فائِدہ کی بات بتائی۔ بادشاہ نے فرمایا کہ اُسے اُس پر ٹانگ دو۔

آستر 7 URD

آستر 9:7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

حربُوناؔ خواجہ سرا نے جو بادشاہ کے خادِموں میں سے تھا بادشاہ سے عرض کی، ”حُضُور! ایک سُولی پچاس ہاتھ اُونچی ہامانؔ کے گھر کے پاس تیّار کی گئی ہے۔ وہ ہامانؔ نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی ہے جِس نے بادشاہ سلامت کو ایک بڑے خطرہ سے آگاہ کیا تھا۔“ بادشاہ نے کہا: ”ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دو۔“

آستر 7 UCV