مواد پر جائیں

آستر 4:4-6 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

آستر 4:4-6 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جب آستر کی نوکرانیوں اور خواجہ سراؤں نے آ کر اُسے اطلاع دی تو وہ سخت گھبرا گئی۔ اُس نے مردکی کو کپڑے بھیج دیئے جو وہ اپنے ماتمی کپڑوں کے بدلے پہن لے، لیکن اُس نے اُنہیں قبول نہ کیا۔ تب آستر نے ہتاک خواجہ سرا کو مردکی کے پاس بھیجا تاکہ وہ معلوم کرے کہ کیا ہوا ہے، مردکی ایسی حرکتیں کیوں کر رہا ہے۔ (بادشاہ نے ہتاک کو آستر کی خدمت کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔) ہتاک شاہی صحن کے دروازے سے نکل کر مردکی کے پاس آیا جو اب تک ساتھ والے چوک میں تھا۔

آستر 4 URDGVU

آستر 4:4-6 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور آستر کی سہیلیوں اور اُس کے خواجہ سراؤں نے آ کر اُسے خبر دی۔ تب ملِکہ بُہت غمگِین ہُوئی اور اُس نے کپڑے بھیجے کہ مردؔکَی کو پہنائیں اور ٹاٹ اُس پر سے اُتار لیں پر اُس نے اُن کو نہ لِیا۔ تب آستر نے بادشاہ کے خواجہ سراؤں میں سے ہتاک کو جِسے اُس نے آستر کے پاس حاضِر رہنے کو مُقرر کِیا تھا بُلوایا اور اُسے تاکِید کی کہ مردؔکَی کے پاس جا کر دریافت کرے کہ یہ کیا بات ہے اور کِس سبب سے ہے۔ سو ہتاؔک نِکل کر شہر کے چَوک میں جو بادشاہ کے پھاٹک کے سامنے تھا مردؔکَی کے پاس گیا۔

آستر 4 URD

آستر 4:4-6 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

جَب ایسترؔ کی خادِمائیں اَور خواجہ سرا یہ خبر لے کر ایسترؔ کے پاس آئے تو وہ بہت غمگین ہُوئی۔ اُس نے کچھ کپڑے لیٔے اَور اُنہیں مردکیؔ کو بھیج کر درخواست کی کہ وہ اُنہیں پہن لے لیکن مردکیؔ نے اُنہیں لینے سے اِنکار کر دیا۔ تَب ایسترؔ نے بادشاہ کے خواجہ سراؤں میں سے ایک خواجہ سرا ہتاکؔ کو جو ملِکہ کی خدمت مَیں حاضِر رہنے کے لیٔے مُقرّر کیا گیا تھا بُلایا اَور اُسے حُکم دیا کہ وہ جائے اَور پتا لگائے کہ مردکیؔ پر کیا مُصیبت آ پڑی ہے اَور اُس کا سبب کیا ہے؟ چنانچہ ہتاکؔ باہر نِکلا اَور شہر کے چَوک میں مردکیؔ گیا جو شاہی محل کے دروازہ کے دروازہ کے سامنے تھا۔

آستر 4 UCV