Skip to content
بائبل ایپ لوگو

آستر 3:4 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

آستر 3:4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

سلطنت کے تمام صوبوں میں جہاں جہاں بادشاہ کا اعلان پہنچا وہاں یہودی خوب ماتم کرنے اور روزہ رکھ کر رونے اور گریہ و زاری کرنے لگے۔ بہت سے لوگ ٹاٹ کا لباس پہن کر راکھ میں لیٹ گئے۔

دوسروں تک پہنچائیں
آستر 4 URDGVU

آستر 3:4 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور ہر صُوبہ میں جہاں کہِیں بادشاہ کا حُکم اور فرمان پُہنچا یہُودیوں کے درمِیان بڑا ماتم اور روزہ اور گِریہ زاری اور نَوحہ شرُوع ہو گیا اور بُہتیرے ٹاٹ پہنے راکھ میں پڑ گئے۔

دوسروں تک پہنچائیں
آستر 4 URD

آستر 3:4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

ہر صُوبہ میں جہاں جہاں بادشاہ کا فرمان پہُنچا یہُودیوں میں نوحہ اَور ماتم شروع ہو گیا۔ اُنہُوں نے کھانا پینا چھوڑکر روزہ سے ہو گئے اَور آہ و زاری کرنے میں مشغُول ہو گئے۔ کیٔی لوگوں نے ٹاٹ اوڑھ لیا اَور اَپنے سَروں پر راکھ ڈال لی۔

دوسروں تک پہنچائیں
آستر 4 UCV