اِفسِیوں 2:6-4 - Compare All Versions

اِفسِیوں 2:6-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے، ”اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا۔“ یہ پہلا حکم ہے جس کے ساتھ ایک وعدہ بھی کیا گیا ہے، ”پھر تُو خوش حال اور زمین پر دیر تک جیتا رہے گا۔“ اے والدو، اپنے بچوں سے ایسا سلوک مت کریں کہ وہ غصے ہو جائیں بلکہ اُنہیں خداوند کی طرف سے تربیت اور ہدایت دے کر پالیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِفسِیوں 6 URDGVU

اِفسِیوں 2:6-4 URD (کِتابِ مُقادّس)

اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر (یہ پہلا حُکم ہے جِس کے ساتھ وعدہ بھی ہے)۔ تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز ہو۔ اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیّت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پروَرِش کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِفسِیوں 6 URD

اِفسِیوں 2:6-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا“ اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے ”تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔“ اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِفسِیوں 6 UCV