واعظ 2:6 - Compare All Versions

واعظ 2:6 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 6 UCV

واعظ 2:6 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اللہ کسی آدمی کو مال و متاع اور عزت عطا کرتا ہے۔ غرض اُس کے پاس سب کچھ ہے جو اُس کا دل چاہے۔ لیکن اللہ اُسے اِن چیزوں سے لطف اُٹھانے نہیں دیتا بلکہ کوئی اجنبی اُس کا مزہ لیتا ہے۔ یہ باطل اور ایک بڑی مصیبت ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 6 URDGVU

واعظ 2:6 URD (کِتابِ مُقادّس)

کوئی اَیسا ہے کہ خُدا نے اُسے دھن دَولت اور عِزّت بخشی ہے یہاں تک کہ اُس کو کِسی چِیز کی جِسے اُس کا جی چاہتا ہے کمی نہیں تَو بھی خُدا نے اُسے تَوفِیق نہیں دی کہ اُس سے کھائے بلکہ کوئی اجنبی اُسے کھاتا ہے۔ یہ بُطلان اور سخت بِیماری ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 6 URD