واعظ 1:3-4 - Compare All Versions

واعظ 1:3-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے، اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے: پیدا ہونے کا اَور مَرنے کا وقت، درخت لگانے کا اَور اُسے اُکھاڑ دینے کا وقت، مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت، ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت، رونے کا اَور ہنسنے کا وقت، ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت،

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 3 UCV

واعظ 1:3-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

ہر چیز کی اپنی گھڑی ہوتی، آسمان تلے ہر معاملے کا اپنا وقت ہوتا ہے، جنم لینے اور مرنے کا، پودا لگانے اور اُکھاڑنے کا، مار دینے اور شفا دینے کا، ڈھا دینے اور تعمیر کرنے کا، رونے اور ہنسنے کا، آہیں بھرنے اور رقص کرنے کا،

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 3 URDGVU

واعظ 1:3-4 URD (کِتابِ مُقادّس)

ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔ پَیدا ہونے کا ایک وقت ہے اور مَر جانے کا ایک وقت ہے۔ درخت لگانے کا ایک وقت ہے اور لگائے ہُوئے کو اُکھاڑنے کا ایک وقت ہے۔ مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شِفا دینے کا ایک وقت ہے۔ ڈھانے کا ایک وقت ہے اور تعمِیر کرنے کا ایک وقت ہے۔ رونے کا ایک وقت ہے اور ہنسنے کا ایک وقت ہے۔ غم کھانے کا ایک وقت ہے اور ناچنے کا ایک وقت ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 3 URD