واعظ 6:12-7 - Compare All Versions

واعظ 6:12-7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے، یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛ اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے، یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔ اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 12 UCV

واعظ 6:12-7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اللہ کو یاد رکھ، اِس سے پہلے کہ چاندی کا رسّا ٹوٹ جائے، سونے کا برتن ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے، چشمے کے پاس گھڑا پاش پاش ہو جائے اور کنوئیں کا پانی نکالنے والا پہیہ ٹوٹ کر اُس میں گر جائے۔ تب تیری خاک دوبارہ اُس خاک میں مل جائے گی جس سے نکل آئی اور تیری روح اُس خدا کے پاس لوٹ جائے گی جس نے اُسے بخشا تھا۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 12 URDGVU

واعظ 6:12-7 URD (کِتابِ مُقادّس)

پیشتر اِس سے کہ چاندی کی ڈوری کھولی جائے اور سونے کی کٹوری توڑی جائے اور گھڑا چشمہ پر پھوڑا جائے اور حَوض کا چرخ ٹُوٹ جائے۔ اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔

دوسروں تک پہنچائیں
واعظ 12 URD