واعظ 3:11-5
واعظ 3:11-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں تو زمِین پر برس کر خالی ہو جاتے ہیں اور اگر درخت جنُوب کی طرف یا شِمال کی طرف گِرے تو جہاں درخت گِرتا ہے وہِیں پڑا رہتا ہے۔ جو ہوا کا رُخ دیکھتا رہتا ہے وہ بوتا نہیں اور جو بادلوں کو دیکھتا ہے وہ کاٹتا نہیں۔ جَیسا تُو نہیں جانتا ہے کہ ہوا کی کیا راہ ہے اور حامِلہ کی رَحِم میں ہڈِّیاں کیوں کر بڑھتی ہیں وَیسا ہی تُو خُدا کے کاموں کو جو سب کُچھ کرتا ہے نہیں جانے گا۔
واعظ 3:11-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں، تو وہ زمین پر بارش برساتے ہیں۔ کویٔی درخت خواہ وہ جُنوب کی طرف گِرے یا شمال کی طرف، جہاں گرتا ہے وہیں پڑا رہے گا۔ جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛ اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔ جَیسے تُم ہَوا کی راہ نہیں جانتے، یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے، وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے کاموں کو نہیں جان سکتے۔
واعظ 3:11-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر بادل پانی سے بھرے ہوں تو زمین پر بارش ضرور ہو گی۔ درخت جنوب یا شمال کی طرف گر جائے تو اُسی طرف پڑا رہے گا۔ جو ہر وقت ہَوا کا رُخ دیکھتا رہے وہ کبھی بیج نہیں بوئے گا۔ جو بادلوں کو تکتا رہے وہ کبھی فصل کی کٹائی نہیں کرے گا۔ جس طرح نہ تجھے ہَوا کے چکر معلوم ہیں، نہ یہ کہ ماں کے پیٹ میں بچہ کس طرح تشکیل پاتا ہے اُسی طرح تُو اللہ کا کام نہیں سمجھ سکتا، جو سب کچھ عمل میں لاتا ہے۔