اِستِثنا 22:18 - Compare All Versions

اِستِثنا 22:18 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

جَب کویٔی نبی یَاہوِہ کے نام سے کلام کرے اَور وہ کلام واقعی پُورا نہ ہو یا سچ ثابت نہ ہو، تو جان لینا کہ وہ پیغام یَاہوِہ کی طرف سے نہیں تھا۔ اُس نبی نے وہ کلام گستاخی سے کیا تھا۔ تُم اُس نبی سے بالکُل خوف نہ کھانا۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 18 UCV

اِستِثنا 22:18 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

جواب یہ ہے کہ اگر نبی رب کے نام میں کچھ کہے اور وہ پورا نہ ہو جائے تو مطلب ہے کہ نبی کی بات رب کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اُس نے گستاخی کر کے بات کی ہے۔ اِس صورت میں اُس سے مت ڈرنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 18 URDGVU

اِستِثنا 22:18 URD (کِتابِ مُقادّس)

تو پہچان یہ ہے کہ جب وہ نبی خُداوند کے نام سے کُچھ کہے اور اُس کے کہے کے مُطابِق کُچھ واقِع یا پُورا نہ ہو تو وہ بات خُداوند کی کہی ہُوئی نہیں بلکہ اُس نبی نے وہ بات خُود گُستاخ بن کر کہی ہے تُو اُس سے خَوف نہ کرنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 18 URD