اِستِثنا 26:11-28 - Compare All Versions

اِستِثنا 26:11-28 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

آج تم خود فیصلہ کرو۔ کیا تم رب کی برکت یا اُس کی لعنت پانا چاہتے ہو؟ اگر تم رب اپنے خدا کے اُن احکام پر عمل کرو جو مَیں آج تمہیں دے رہا ہوں تو وہ تمہیں برکت دے گا۔ لیکن اگر تم اُن کے تابع نہ رہو بلکہ میری پیش کردہ راہ سے ہٹ کر دیگر معبودوں کی پیروی کرو تو وہ تم پر لعنت بھیجے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 11 URDGVU

اِستِثنا 26:11-28 URD (کِتابِ مُقادّس)

دیکھو مَیں آج کے دِن تُمہارے آگے برکت اور لَعنت دونوں رکھّے دیتا ہُوں۔ برکت اُس حال میں جب تُم خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں کو جو آج مَیں تُم کو دیتا ہُوں مانو۔ اور لَعنت اُس وقت جب تُم خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری نہ کرو اور اُس راہ کو جِس کی بابت مَیں آج تُم کو حُکم دیتا ہُوں چھوڑ کر اَور معبُودوں کی پَیروی کرو جِن سے تُم اب تک واقِف نہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 11 URD

اِستِثنا 26:11-28 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

دیکھو، آج مَیں تمہارے سامنے برکت اَور لعنت دونوں رکھ رہا ہُوں۔ برکت اُس حال میں پاؤگے جَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کروگے؛ اَور لعنت اُس صورت میں، اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام کی فرمانبرداری نہ کرو اَور اُس راہ کو جِس کی بابت میں آج تُمہیں حُکم دیتا ہُوں اُسے چھوڑکر اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرو، جِن سے تُم اَب تک واقف نہ تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
اِستِثنا 11 UCV