عاموس 4:3-8
عاموس 4:3-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیا شیر بغیر شِکار پائے جنگل میں گرجتا ہے؟ اگر شیر نے کچھ شِکار نہ کیا ہو تو کیا وہ اَپنی ماند میں غُرّا سَکتا ہے؟ اگر جال نہ لگایا گیا ہو تو کیا پرندہ اُس میں پھنس سکتا ہے؟ کیا پھندا جَب تک کہ اُس میں کچھ پھنسا نہ ہو زمین پر سے اُچھل سَکتا ہے؟ جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔ یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے۔ جَب شیر گرجتا ہے۔ تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟ یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔ تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟
عاموس 4:3-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیا شیرببر دہاڑتا ہے اگر اُسے شکار نہ ملا ہو؟ کیا جوان شیر اپنی ماند میں گرجتا ہے اگر اُس نے کچھ پکڑا نہ ہو؟ کیا پرندہ پھندے میں پھنس جاتا ہے اگر پھندے کو لگایا نہ گیا ہو؟ یا پھندا کچھ پھنسا سکتا ہے اگر شکار نہ ہو؟ جب شہر میں نرسنگا پھونکا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو کسی خطرے سے آگاہ کرے تو کیا وہ نہیں گھبراتے؟ جب آفت شہر پر آتی ہے تو کیا رب کی طرف سے نہیں ہوتی؟ یقیناً جو بھی منصوبہ رب قادرِ مطلق باندھے اُس پر عمل کرنے سے پہلے وہ اُسے اپنے خادموں یعنی نبیوں پر ظاہر کرتا ہے۔ شیرببر دہاڑ اُٹھا ہے تو کون ہے جو ڈر نہ جائے؟ رب قادرِ مطلق بول اُٹھا ہے تو کون ہے جو نبوّت نہ کرے؟
عاموس 4:3-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا شیرِ بَبر جنگل میں گرجے گا جب کہ اُس کو شِکار نہ مِلا ہو؟ اور اگر جوان شیر نے کُچھ نہ پکڑا ہو تو کیا وہ غار میں سے اپنی آواز کو بُلند کرے گا؟ کیا کوئی چِڑیا زمِین پر دام میں پھنس سکتی ہے جب کہ اُس کے لِئے دام ہی نہ بِچھایا گیا ہو؟ کیا پھندا جب تک کہ کُچھ نہ کُچھ اُس میں پھنسا نہ ہو زمِین پر سے اُچھلے گا؟ کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟ یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔ شیرِ بَبر گرجا ہے۔ کَون نہ ڈرے گا؟ خُداوند خُدا نے فرمایا ہے۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟