عاموس 6:2-7 - Compare All Versions
عاموس 6:2-7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو، اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔ وہ کنگال کے سَر کو اَیسا کُچلتے ہیں جَیسے زمین پر دُھول کو روندا جاتا ہے وہ مظلوموں کو اِنصاف نہیں دیتے۔ باپ اَور بیٹا دونوں ایک ہی لڑکی سے ہم بِستر ہوتے ہیں، اَور اَیسا کرکے وہ میرے پاک نام کو ناپاک کرتے ہیں۔
عاموس 6:2-7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
رب فرماتا ہے، ”اسرائیل کے باشندوں نے بار بار گناہ کیا ہے، اِس لئے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ وہ شریف لوگوں کو پیسے کے لئے بیچتے اور ضرورت مندوں کو فروخت کرتے ہیں تاکہ ایک جوڑی جوتا مل جائے۔ وہ غریبوں کے سر کو زمین پر کچل دیتے، مصیبت زدوں کو انصاف ملنے سے روکتے ہیں۔ باپ اور بیٹا دونوں ایک ہی کسبی کے پاس جا کر میرے نام کی بےحرمتی کرتے ہیں۔
عاموس 6:2-7 URD (کِتابِ مُقادّس)
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے صادِق کو رُوپیہ کی خاطِر اور مِسکِین کو جُوتِیوں کے جوڑے کی خاطِر بیچ ڈالا۔ وہ مِسکِینوں کے سر پر کی گرَد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلِیموں کو اُن کی راہ سے گُمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عَورت کے پاس جانے سے میرے مُقدّس نام کی تکفِیر کرتے ہیں۔